وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی نے سیّد دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کا افتتاح کر دیا

وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا ایونٹ کے شاندار انعقاد پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی کوششوں کوخراج تحسین ، غیر ملکی کھلاڑیوں کا ایونٹ میں شرکت پر خیر مقدم

پیر 24 فروری 2020 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی نے سیّد دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے سیّد دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں پیر کو سنٹر کورٹ میں بال ہٹ کرکے ایونٹ کا افتتاح کیا۔

قبل ازیںوفاقی سیکرٹری اطلاعات نے 18 ممالک کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی جن میں یونان، ہانگ کانگ، آسٹریا، روس، ترکی، چائنیز تائی پے، برطانیہ، رومانیہ، نیپال، چین، ایران، تیونس، قزاخستان، امریکہ، ملائیشیا، کوریا، سری لنکا اور میزبان پاکستان شامل ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ، سیکرٹری پی ٹی ایف کرنل گل رحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے ایونٹ کے شاندار انعقاد پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی کوششوں کو بھی سراہا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ہر قسم کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ بوائز سنگلز مین ڈرا کے پہلے رائونڈ مقابلوں میں برطانیہ کے رحیم آغا نے ترکمانستان کے مرٹ دوگان کو 6-4 اور 6-4، ترکمانستان کے ٹیون نیر گیزوگلو نے پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن کو 7-6 (5) اور 6-0، روس کے لاسٹین بیلیا نے پاکستان کے ذلان خان کو 6-0 اور 6-4، چائنیز تائی پے کے چنگ ہون نے پاکستان کے احمد نائل قریشی کو 6-2 اور 6-3، ترکمانستان کے برٹین دورن نے پاکستان کے سبحان بن سالک کو 6-0 اور 6-2، آسٹریا کے کیوین کوئٹنر نے پاکستان کے عبدالله کو 6-1 اور 6-3، ہانگ کانگ کے کرٹس ہانگ تیسنگ ٹین نے پاکستان کے اریز ملک کو 6-1 اور 6-1، ترکمانستان کے امیر توگلو کڈیمیر نے پاکستان کے بلال عاصم کو 2-6، 6-1 اور 6-2، ترکمانستان کے کیرم اوزلے نے چائنیز تائیپے کے چنگ تنگ کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اسی طرح ترکمانستان کے مصطفی اور چائنیز تائی پے کے من ہنگ کائو اپنے اپنے حریفوں کے خلاف واک اوور حاصل کرکے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ گرلز سنگلز کے پہلے رائونڈ مقابلوں میں کوریا کی جونسی لی نے تیونس کی ایمل سماری کو 6-3، 1-6 اور 6-4، قزاخستان کی زانسایا بکیتنرہن نے ماسکو کی سائی ڈومگ چائی کو 6-3 اور 6-2، قزاخستان کی عاصمہ نے پاکستان کی زوہا عاصم کو 6-3 اور 6-3، امریکہ کی امینہ سلیبیائیفا نے سری لنکا کی نیارا کو 4-6، 6-3 اور 6-2، ترکمانستان کی لیلیٰ نیلوفر الماس نے نیپال کی ابھلیشا بستا کو 6-7، 6-1 اور 6-0، ترکمانستان کی مینا توگلو کڈیمیر نے کوریا کی جیونگمین آئی ایم کو 6-0 اور 6-0 جبکہ آئرلینڈ کی درسا نے ترکمانستان کی بلور گونلوسن کو 6-4 اور 6-4 کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بوائز ڈبل پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں برطانیہ کے رحیم آغا اور یونان کے سٹائلین پوٹس نے ترکمانستان کے برٹین دورن اور کیرم اوزلے کو 7-5، 3-6 اور 12-10، چائنیز تائی پے کے تنگ ہون اور ہانگ کانگ کے کرٹس ہانگ تیسنگ نے پاکستان کے احمد نائل قریشی اور بلال عاصم کو 6-1 اور 6-1، ترکمانستان کے ٹیون نیر گیزوگلو اور امیر توگلو کڈیمیر نے ترکمانستان کے مرٹ دوگان اور نیپال کے اریان گیری کو 6-4 اور 6-3 جبکہ چائنیز تائی پے کے منی ہنگ کائو اور چنگ تنگ نے پاکستان کے عبدالله اور اریز ملک کو 7-6 (3)، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 23:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :