بھارتی ویب سائٹ نے پاکستان کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ کو ’نشانِ حیدر‘ سمجھ لیا

’انڈیا ٹوڈے‘ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کا نام الحمداللہ لکھ چکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 فروری 2020 13:48

بھارتی ویب سائٹ نے پاکستان کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ کو ’نشانِ حیدر‘ سمجھ لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری2020ء ) بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں تبدیل دیا۔چند روز قبل حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔

یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کی جانب سے جب اس خبر کو نشر کیا گیا تو اس میں ایک بڑی غلطی دیکھنے میں آئی جو یہ تھی کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترن سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

’نشانِ حیدر‘پاکستان کا سب سے بڑا فوجی ایوارڈ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’23 مارچ 2020 ءکو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو ’نشانِ حیدر‘ سے نوازا جائے گا‘۔
خبر کا سکرین شاٹ
خبر کا سکرین شاٹ
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پیدائش کی خبر نشر کی گئی تھی جس میں انہوں نے گلوکار کے بیٹے کا نام ’الحمداللہ‘ لکھا تھا،بعد ازاں بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پر معذرت کی گئی تھی۔                                                         
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 13:48:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :