پہلا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرا میچ جیت کر سیریز کا اختتام برابری پر کریagarwalنگے ، میانک اگروال

منگل 25 فروری 2020 15:01

پہلا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرا میچ جیت کر سیریز کا اختتام برابری پر کریagarwalنگے ، میانک اگروال
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز میانک اگروال نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا اختتام برابری پر کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں میانک اگروال نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے میدان میں اتاریں گے اور کیوی ٹیم کو شکست دیکر نہ صرف حساب چکتا کریں بلکہ سیریز کا اختتام بھی برابری پر کریں گے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے جو اچھا کھیل پیش کرتا ہے کامیابی بھی اس ہی کا مقدر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم سیریز کا آخری میچ جیتنے کرنے کے لئے متحد ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 فروری کو کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 15:01:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :