کھلاڑیوں کو راولپنڈی اور ملتان میں تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیمز دیکھنے کی امید

یقین ہے ملتان کے شہری اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپور ٹ کرنے اسٹیڈیم ضرور آئیں گے، شاہد آفریدی

منگل 25 فروری 2020 14:34

کھلاڑیوں کو راولپنڈی اور ملتان میں تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیمز دیکھنے کی امید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2020ء) ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ لیگ میں شامل کْل 34 میں سے 11 میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کْل 3 جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کْل 8 میچز کھیلے جائیں گے۔
پانچ ٹیسٹ اور سات ایک روزہ میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والیملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلاانٹرنیشنل میچ اگست 2001 میں کھیلا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نیایک اننگز اور264رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
10ٹیسٹ اور23 ایک روزہ میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والیپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلاانٹرنیشنل میچ جنوری 1992میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ا س ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے117رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔


دونوں اسٹیڈیمز اب تک کسی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کرسکے مگر دونوں مقامات پر متعدد مرتبہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کھیلے جاچکے ہیں۔
ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں ڈومیسٹک میچز کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو اب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران دونوں شہروں میں شائقین کی ایک بڑی تعداد کے اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی امید ہے۔

شاہد آفریدی اور شان مسعود ایونٹ میں ملتان سلطانز جبکہ فہیم اشرف اور آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔
شاہد آفریدی، ملتان سلطانز:
ملتان سلطانز کے آلراوٴنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراوٴنڈ پر میچ کھیلے گی۔ انہیں امید ہے کہ ملتان کے شہری اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپور ٹ کرنے اسٹیڈیم ضرور آئیں گے۔


شاہد آفریدی کا کہناہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہیں یقین ہیکہ وہ جارحانہ بلے بازی اور اپنی اسپن باوٴلنگ کے ذریعے ملتان اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کریں گے۔
شان مسعود، کپتان ملتان سلطانز:
ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہیکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ لیگ کے میچز اب کراچی اور لاہور سے دیگر شہروں میں بھی منتقل ہورہے ہیں۔
شان مسعود نیمزید کہا کہ یہ ایک مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت پرجوش لمحات پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بطورملتان سلطانز وہ اپنے ہوم گراوٴنڈ پر تین میچز کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔
شان مسعود نیکہاکہ ملتان کے شہری کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ قومی اور بین الاقوامی ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے جوق در جوق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔


فہیم اشرف، اسلام آبادیونائیٹڈ:
اسلام آباد یونائیٹڈ کیآلراوٴنڈرفہیم اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ فائنل الیون میں جگہ تو نہیں بناسکے مگرباوٴنڈری کے باہر بیٹھ کر جس طرح وہ شائقینِ کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم سے میچ کا لطف اٹھارہے تھے وہ ناقابل فراموش لمحات تھے۔


فہیم اشرف نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز پہلی مرتبہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہے ہیں، انہیں امید ہے کہ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول لیگ کے تمام 8 میچز میں "ہاوٴس فل" ہوگا۔
آصف علی ، اسلام آباد یونائیٹڈ:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کاکہنا ہیکہ وہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جارحانہ بلے بازی کے ذریعے شائقینِ کرکٹ کو محظوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


آصف علی نے کہاکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہوم گراوٴنڈ ہے اور یہاں انہیں تماشائیوں کی بھرپور اسپورٹ ملنے کی امیدبھی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ لیگ کی میزبانی کرنے والے شائقین کو بہترین کرکٹ فراہم کریں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول:
 26 فروری:
 شام 7 تا رات 15:10 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
27 فروری:
شام 7 تا رات 15:10 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
28 فروری:
دوپہر 3 تا شام 15:6بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
شام 8 تا رات 15:11 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
29 فروری:
دوپہر 2 تا شام 15:5بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
شام 7 تا رات 15:10 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
یکم مارچ:
شام 7 تا رات 15:10 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
2 مارچ:
شام 7 تا رات 15:10 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
5 مارچ:
شام 7 تا رات 15:10 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
7 مارچ:
دوپہر 2 تا شام 15:5: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
8 مارچ:
دوپہر 2 تا شام 15:5بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 14:34:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :