راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پرسوں مدمقابل ہوں گی، ٹیموں کا پریکٹس شیشن کل ہوگا

منگل 25 فروری 2020 15:22

راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) راولپنڈی میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر میں جوش و خروش بڑھنے لگا، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے مرحلے کے 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا اس لئے شائقین میں بہت زیادہ جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، راولپنڈی سٹیڈیم میں شیڈول پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پرسوں جمعرات کو کھیلا جائے گا، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ بدھ کی شام دونوں ٹیمیں ٹریننگ کریں گی، ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک، ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

28 فروری کو دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرا میچ 29 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یکم مارچ کو چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پانچواں میچ 2 مارچ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چھٹے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 5 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ ساتواں میچ 7 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ آٹھواں اور آخری میچ 8 مارچ کو ملتان سلطانز اور اسلا آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 15:22:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :