پی ایف ایف کی نارملائیزیشن کمیٹی کا اسلام آباد اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشنز کی نارملائیزیشن کمیٹیوں کا اعلان

منگل 25 فروری 2020 15:27

پی ایف ایف کی نارملائیزیشن کمیٹی کا اسلام آباد اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشنز کی نارملائیزیشن کمیٹیوں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے اسلام آباد اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشنز کی نارملائیزیشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نارملائیزیشن کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں محمد زمان، سید مقبل حسین نقوی اور غلام مجتبی شامل ہیں جبکہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی میں 6 ارکان رکھے گئے ہیں جن میں نوید اکرم، محمد خان ملک، رضوان آصف، عتیق الرحمن، محمد معظم علی خان اور شوکت علی خان شامل ہیں۔ یہ کمیٹیاں اپنی اپنی ایسوسی ایشنز کے امور چلائیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 15:27:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :