قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کاآبائی علاقوں میں پہنچنے پرشاندار استقبال،شائقین کبڈی کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

منگل 25 فروری 2020 17:42

قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کاآبائی علاقوں میں پہنچنے پرشاندار استقبال،شائقین کبڈی کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آبائی علاقوں میں پہنچ گئے، ٹیم کے پہنچنے پر علاقہ میں جشن کا سماں،شائقین کبڈی کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیت کر اپنے آبائی علاقوں میں پہنچے تو جشن کا سماں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اہل علاقہ نے گل پاشی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

قومی کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید جٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کروا کہ دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کہتے ہیں کہ کبڈی ٹیم نے دن رات محنت کر کہ ورلڈ کپ 2020جیت کر ملک پاکستان کا نام روشن کیاتمام کھلاڑیوں نے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔کھلاڑیوں کی آمد پر اہل علاقہ نے فاتح ٹیم اور کبڈی ورلڈ کپ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 17:42:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :