سالانہ آل واپڈا انٹریونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم مارچ سے شروع ہو گا

منگل 25 فروری 2020 17:49

سالانہ آل واپڈا انٹریونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم مارچ سے شروع ہو گا
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سالانہ آل واپڈا انٹریونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم مارچ سے 10مارچ تک کھیلا جا ہیگا۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ آل واپڈا انٹریونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم سے 10مارچ تک فٹ بال گراؤنڈ ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں واپڈا کے مختلف یونٹس سے 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لیسکو(لاہور)، گیپکو(گوجرانوالہ)، آئیسکو(اسلام آباد)، فیسکو(فیصل آباد)، حیسکو(حیدرآباد)، پیسکو(پشاور)، کیسکو (کوئٹہ)، ہائیڈل اور این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اطہر ایوب چوہدری کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن میں ریسپشن کمیٹی، آرگنائزنگ کمیٹی، پریس اینڈ پبلسٹی کمیٹی، ریفریشمنٹ کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی اور فرسٹ ایڈ کمیٹی شامل ہیں۔ فیسکو سپورٹس آفیسر محمد ارشد کے مطابق فٹ بال گراؤنڈ ایگری کلچر یونیورسٹی میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کے مینجرز کی میٹنگ 29جنوری کو فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 17:49:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :