زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے گئے

منگل 25 فروری 2020 20:33

زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کے افتتاحی روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پیبل بریکر نے ری مائونٹس کو 13-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں پی بی جی رسالہ نے اولمپیاء /ٹیکنی مین کو 14-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے پولو کے ایونٹ کے پہلے روز مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرآغا مرتضیٰ ، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی،آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلے میچ میں پیبل بریکر نے ری مائونٹس کو 13-4 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

پیبل بریکر کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے۔

دیگر میں بلال حئی نے چار، سردار محسن عطاء کھوسہ نے دو جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ ری مائونٹس کی طرف سے جولیو البرٹو نے چاروں گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں پی بی جی رسالہ نے اولمپیاء /ٹیکنی مین کو 14-6 سے ہرا دیا۔ پریذیڈنٹ باڈی گارڈز کی طرف سے نکلوس ری سائٹ نے سات، راجہ میکائل سمیع نے چار، حمزہ مواز خان نے دو جبکہ کرنل رب نواز ٹوانہ ٹیم کپتان نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف اولمپیاء /ٹیکنی مین کی طرف سے حسام علی حیدر، ہاشم کمال آغا اور عبدالرحمان منوں نے دو دو گول سکور کیے۔ آج بروز بدھ دوپہر ساڑھے تین بجے اے ایس سی کا مقابلہ اولمپیائ/ٹیکنی مین کے ساتھ ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 20:33:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :