پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کی افتتاحی تقریب (کل )منعقد ہوگی

منگل 25 فروری 2020 20:38

پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کی افتتاحی تقریب (کل )منعقد ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کی افتتاحی تقریب کل بروز (بدھ ) کو دوپہر2.

(جاری ہے)

30بجے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوگی، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، گیمز 28فروری تک جاری رہیں گی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے، پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء میں نیشنل موئے تھائی چیمپئن، نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ، پنجاب اوپن ووشو چیمپئن شپ، پنجاب انٹر ڈویژن سلاٹ چیمپئن شپ، بین الصوبائی ساواٹے چیمپئن شپ، انٹر کلب لاہور ڈویژن کراٹے چیمپئن شپ، پنجاب وہ وینام چیمپئن شپ، لاہور ڈویژن تائی کوانڈو چیمپئن شپ، پنجاب کیوکشنکا چیمپئن شپ اور پنجاب اوپن جوجٹسو چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 20:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :