سر ویوین رچرڈز کوصدارتی اعزاز دیا جائی:ندیم عمر

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر مایہ ناز ویسٹ انڈین کرکٹرکو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔:مالک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

منگل 25 فروری 2020 21:56

سر ویوین رچرڈز کوصدارتی اعزاز دیا جائی:ندیم عمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزز نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے سابق ویسٹ انڈین کپتان سرویوین رچرڈز کو صدارتی اعزاز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر سر ویوین رچرڈز کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لیے باعث اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 21:56:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :