میکسیکن اوپن ٹینس ویمنزسنگلز، ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنز اور وینس ولیمز ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

بدھ 26 فروری 2020 11:08

میکسیکن اوپن ٹینس ویمنزسنگلز، ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنز اور وینس ولیمز ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور امریکہ کی ہی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنز میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنزسنگلز رائونڈ 32 میچز میں میزبان ریناتا زارا زوا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سلونی سٹیفنزکو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایک اور میچ میں سلووینیا کی کاجا جوان نے سخت مقابلے کے بعد امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک اور سرینا ولیمز کو 4-6، 7-6(7-4) اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 11:08:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :