نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 فروری سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

بدھ 26 فروری 2020 12:32

نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 فروری سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 فروری کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ کیوی ٹیم کو بھارت کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان کیویز ٹیم کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا اس کے بعد کیویز نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو کلین سویپ کر دیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان کھلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ کیویز ٹیم کی قیادت کے فرائض کین ولیمسن سرانجام دیئے تھے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 12:32:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :