پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چمپئن شپ پرسوں سے کراچی میں شروع ہو گی

بدھ 26 فروری 2020 13:45

پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چمپئن شپ پرسوں سے کراچی میں شروع ہو گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چمپئن شپ پرسوں 28 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خالد رحمانی نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک سے سینئر اور جونیئر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، بوائز انڈر-14 سنگلز، بوائز انڈر-12 سنگلز اور ڈبلز، اور 35 پلس ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 13:45:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :