ہیتھر نائٹ کی شاندار بیٹنگ، تھائی لینڈ ویمنز کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سنچری جڑ دی

بدھ 26 فروری 2020 13:56

ہیتھر نائٹ کی شاندار بیٹنگ، تھائی لینڈ ویمنز کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سنچری جڑ دی
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر ہیتھر نائٹ نے تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تھائی لینڈ کی بائولرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست انفرادی 108 رنز سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ انکے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ انکو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 13:56:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :