پشاور زلمی کی جانب سے پشاور کے شہریوں اور زلمی فینز کیلئے بڑی سکرین کا انعقاد

بدھ 26 فروری 2020 16:40

پشاور زلمی کی جانب سے پشاور کے شہریوں اور زلمی فینز کیلئے بڑی سکرین کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پشاور زلمی کی جانب سے پشاور کے شہریوں اور زلمی فینز کیلئے بدھ کو بڑی سکرین کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی میڈیا آفس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق شہری پشاور زلمی اور ملتان کا میچ کرنل شیر خان سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شرٹ کی رونمائی بھی جائے گی۔ شہریوں کیلئے بڑی سکرین کے ساتھ فوڈ فیسٹیول اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام فینز کی انٹری فری اور فیملیز کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے ہر میچ میں بڑی سکرین لگائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 16:40:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :