واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر

بدھ 26 فروری 2020 16:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، کبڈی، 100 میٹر، 400 میٹر، شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اور جیولن تھرو کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء کی جانب سے علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔

سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی واپڈا (ایچ آر) بریگیڈیئر (ر) محمد شعیب تقی تھے۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں جاری سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا، ایک ہفتہ سے جاری سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی واپڈا (ایچ آر) بریگیڈیئر (ر) محمد شعیب تقی تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی کی آمد پر جی ایم تربیلا ڈیم محمد عصر وڑائچ، پرنسپل کامران خالد و کالج سٹاف، طلباء و طالبات نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ نتائج کے مطابق رسہ کشی جیولن تھرو، ڈسکس تھرو اور شارٹ پٹ کے مقابلوں میں فورتھ کلاس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سو میٹر و چار سو میٹر ریس میں فورتھ ایئر کے حبیب الله نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کرکٹ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ خواتین 50 میٹر ریس میں سویرا نے پہلی، سو میٹر ریس میں جمیلہ نے پہلی، واک ریس میں بی ایس کی فاطمہ نے پہلی، بیڈمنٹن سنگل میں میمونہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

خواتین کی کرکٹ و والی بال میں بی ایس کمپیوٹر کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ رسہ کشی میں سیکنڈ ایئر کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مہمان خصوصی ایم ڈی واپڈا (ایچ آر) بریگیڈیئر (ر) محمد شعیب تقی، جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد عنصر وڑائچ، چیف انجینئر بدرالدین سولنگی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات مین انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 16:50:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :