پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام لیول ون فیئر اور لیول ٹو آئی سی آئی آر میڈیکل کورس کا اہتمام

بدھ 26 فروری 2020 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام لیول ون فیئر اور لیول ٹو آئی سی آئی آر میڈیکل کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کوچنگ کورس کروانے کیلئے سری لنکا سے ورلڈ رگبی کے ایجوکیٹر ڈاکٹر نیمتھ سنگاپلانا خصوصی طورپر لاہور آئے۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید کے مطابق میڈیکل کورس کروانے کا مقصد پاکستان بھر میں رگبی کے میڈیکل ایجوکیٹرز کی تعداد کو بڑھانا ہے۔

ہم ایشیا رگبی اور ورلڈ رگبی کے شکرگزار ہیں جو پاکستان رگبی یونین کی کوچنگ میں ہمیشہ مدد کرتی ہے۔ ہم سری لنکن میڈیکل ڈاکٹر نمیتھ بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے آٹھ پاکستانی ڈاکٹروں کو رگبی کے کوچز میں ٹریننگ دی۔ لڑکوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈاکٹرز نے بھی کوچنگ کورس میں شرکت کی تاکہ خواتین رگبی کو بھی دیکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

عارف سعید کا کہنا تھا کہ اسی ماہ میں دیگر کورسز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

کوچنگ کورس کا اہتمام سپیئریئر یونیورسٹی رائیونڈ روڈ کیمپس میں کیا گیا۔ دو دن کے میڈیکل کورس کو پاکستان رگبی یونین کے ڈاکٹر محسن عزیز نے کنڈکٹ کروایا جو ورلڈ رگبی کے ایجوکیٹر بھی ہیں۔ دیگر شرکاء میں حافظ شیراز، حافظ احتشام، محمد بن ضیا، طلحہ عثمان، زوہب گوہر، مزمل گل، طیبہ امجد اور ماہ نور آصف شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 17:02:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :