نئی ٹیسٹ رینکنگ ،ویرات کوہلی پہلی پوزیشن سے محروم

سٹیو سمتھ ایک بار پھر نمبر ون، بابر اعظم 5ویں پوزیشن پر براجمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 فروری 2020 16:45

نئی ٹیسٹ رینکنگ ،ویرات کوہلی پہلی پوزیشن سے محروم
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2020ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بھارتی کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی ایک درجہ تنرلی کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ ان کی جگہ پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے سنبھال لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیو سمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن آ گئے ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 906 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 853  پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں،چوتھے نمبرپر آسٹریلیا کے مارنس لبسشین کے827  پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کے بابراعظم 800 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔

آئی سی سی ٹیسٹ باولرز کی ریکنگ میں پہلا نمبر بھی آسٹریلیا کے پاس ہی ہے -پیٹ کمنز 904 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں تاہم ٹاپ ٹین میں شامل ہونے کیلئے سب سے بہترین ترقی نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی کی ہے جوکہ آٹھ درجے بہتری کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بہترین دس باولرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی باولر موجود نہیں ہے ۔اسی طرح آل راونڈر ز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پہلی پوزیشن اپنی گرفت میں کر رکھی ہے جب کہ اس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے ۔

آئی سی سی کی بہترین دس ٹیسٹ ٹیمز کی ریکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، بھارت پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ،انگلینڈ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، ساوتھ افریقہ پانچویں ، سری لنکا چھٹے ، پاکستان ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے ۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 16:45:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :