پی ایس ایل 5، شاہد آفریدی کے شاندار کیچ کی تصاویروائرل

آل رائونڈر کے کیچ نے ٹام بینٹن کو پوویلین واپس بھیجا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 فروری 2020 19:59

پی ایس ایل 5، شاہد آفریدی کے شاندار کیچ کی تصاویروائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار کیچ تھام لیا ۔پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہد آفریدی کے عمدہ کیچ نے ٹام بینٹن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
کامران اکمل نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چند اچھے شاٹس کھیل کر حیدر علی کے ہمراہ سکور کو 35تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر وہ 15رنز بنانے کے بعد سہیل تنویر کا نشانہ بن گئے، چھٹے اوور کا آغاز پشاور زلمی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور محمد الیاس نے پہلی گیند پر شعیب ملک کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرانے کے ایک گیند بعد ہی لیام لیونگسٹن کو بھی وکٹ کیپر ذیشان اشرف کی مدد سے قابو کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ یہ ایک نئی پچ ہے اور اس پر ایک عرصے سے کوئی میچ نہیں کھیلا گیا اس لیے ہم ٹاس جیت کر پہے باؤلنگ کر رہے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے لیکن اصل چیز بورڈ پر اچھا سکور سجانا ہے اور ہم اسکی پوری کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے ہی گزشتہ میچ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس کے ساتھ ہی ملتان میں 12سال کے طویل عرصے کے بعد کسی انٹرنیشنل طرز کے مقابلے کا انعقاد ہو گا۔پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے دو، دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں شکست ہوئی۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 19:59:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :