چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس مامون رشید شیخ کے اعزاز میں ہائی کورٹ بار بہاولپور کی الوداعی ظہرانہ تقریب

c بار اور بنچ انصاف کی فراہمی کی گاڑی کے دو پہیئے ہیں، بار اور بنچ کے تعاون سے انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوتی ہے،وکلاء ہڑتال کے کلچر کی حوصلہ شکنی کریں،جسٹس مامون رشید شیخ

بدھ 26 فروری 2020 21:31

،بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے اعزاز میں ہائی کورٹ بار بہاولپور کی جانب سے الوداعی ظہرانہ کی تقریب۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کو پولیس کے چاق وچوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔لاہور ہائی کورٹ لاہور کے سینئر جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی ہمراہ تھے۔

ججز لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم بھی موجود تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ، مسٹر جسٹس محمد قاسم خان اور مسٹر حسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے سبزہ زار میں زیتون کا پودا لگایا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ بار اور بنچ انصاف کی فراہمی کی گاڑی کے دو پہیئے ہیں، بار اور بنچ کے تعاون سے انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ وکلاء ہڑتال کے کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔ ہڑتال سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ بار اور بینچ کے مجموعی کام مظلوم لوگوں کی پریشانیوں اور تکلیفوں کو دور کرنا ہے۔

حقوق العباد ادا کرنے والا دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہے۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مقدمات پر محنت سے کام کریں۔ بار اور بینچ پسے ہوئے طبقات کی دادرسی کے لیے مل کر کوشش کریں۔ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی معاونت مقدمہ کے درست فیصلہ میں ممدومعاون ہوتی ہے۔

نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی پاکستان کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔ نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی برسی پر بہاولپور ڈویژن میں عام تعطیل ہونی چاہیے۔انصاف کی فراہمی میں بارکا کلیدی کردار ہے۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان ہائیکورٹ بار کی تقریب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہرمحبوب، وکلاء جو ڈیشل افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے صدر ہائی کورٹ بار بہاولپور ندیم اقبال چوہدری ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد ایاز کلیار ایڈوکیٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پرججز لاہور ہاء کورٹ بہاولپور بینچ مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان، مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم،رجسٹرار لاہور ہاء کورٹ لاہور اوشتر عباس اورسینئر ایڈیشنل رجسٹرار و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوارالحق بھی موجود تھے
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :