ّکھلاڑی وزیراعظم نے معیشت تو کیا ٹھیک کرنی تھی، وہ کرکٹ کو بھی لے ڈوبیں گے،نصراللہ ناصر

بدھ 26 فروری 2020 21:31

]بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) امیرجماعت اسلامی بہاول پور نصراللہ ناصرنے کہا ہے کہ کھلاڑی وزیراعظم نے معیشت تو کیا ٹھیک کرنی تھی، وہ کرکٹ کو بھی لے ڈوبیں گے۔ اٹھارہ ماہ کی حکومتی کارکردگی نے ثابت کردیا کہ یہ ملکی تاریخ کے نااہل اور ناکام ترین حکمران ہیں۔ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا کروڑوں روپے کا ٹھیکہ ایک بھارتی رقاصہ کو دے کر ناصرف کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی بلکہ تقریب کا بھی بیڑہ غرق کیا گیا جس سے شائقین کو سخت مایوسی ہوئی اور اب ملک بھر میں اس پر سخت تنقید ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ہندووانہ کلچر سے مرعوب حکمران کشمیر کا مقدمہ لڑسکتے ہیں نہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کی ڈگڈگی بجا کر اور مداری لگا کر لوگوں کو پیچھے لگانے والوں نے قوم کو سخت مایوس کیاہے۔ شرح نمو خطے کے ممالک میں کم ترین اور مہنگائی بدترین صورت اختیار کر چکی ہے۔ سودی معیشت سے ترقی کے خواب دیکھنے والے خود بھی فریب میں مبتلا ہیں اور عوام کو بھی دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ جب تک قرآن و شریعت کا نظام نافذ نہیں ہوتا، ملکی مسائل کم نہیں ہوںگے۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ مشکلات سے نکال سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :