* سپورٹس ڈیسک*

ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایشیائ الیون کا اعلان کردیا گیا،پی ایس ایل کے باعث کوئی پاکستانی شامل نہیں ،ٹیم میں بھارت سے 6 اور بنگلا دیش کے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا

بدھ 26 فروری 2020 21:31

۷ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے ایشیائ الیون کا اعلان کردیا گیا، جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت نہیں کر سکیں گے،پاکستان سپر لیگ میں مصروفیت کے باعث پاکستانی کھلاڑی ایشیا الیون کے سکواڈ میں شامل نہیں ہونگے۔ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمن کے 100 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں۔

ڈھاکہ میں 21 مارچ اور 22 مارچ کو دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ایشیا الیون کی ٹیم میں بھارت سے 6 اور بنگلا دیش کے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے،سری لنکا،افغانستان اور نیپال سے بھی کھلاڑی سکواڈ میں شامل ہیں لیکن پاکستان کے کسی کھلاڑی کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ایشیا الیون ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شیکھر، ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، تھیسارا پریرا، لیستھ ملنگا، راشد خان، مجیب الرحمن، مستفیض الرحمن، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، لٹن داس، سندیپ لمیچھانے اور محموداللہ پر مشتمل ہو گی۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :