ٹاپ سیڈڈ جان سبسٹین اور رابرٹ فاراح میکسیکن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 27 فروری 2020 13:46

ٹاپ سیڈڈ جان سبسٹین اور رابرٹ فاراح میکسیکن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) کولمبین جان سبسٹین کابال اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فاراح پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی میکسیکن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے مینز ڈبلز رائونڈ 16 میچ میں برطانوی لوک بمبریج اور انکے جاپانی جوڑی دار بین میکلاچلن کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز رائونڈ 16 میچز میں کولمبین جان سبسٹین کابال اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فاراح پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑینے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی لوک بمبریج اور انکے جاپانی جوڑی دار بین میکلاچلن کوسٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹr فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 13:46:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :