اعظم خان نے 4 ماہ میں 14 کلو وزن کم کرلیا

تنقید کی وجہ سے میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا: بیٹسمین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 فروری 2020 16:19

اعظم خان نے 4 ماہ میں 14 کلو وزن کم کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری2020ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین اور سابق وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے 4 ماہ میں 14 کلو وزن کم کرلیا۔اعظم خان پی ایس ایل کے رواں سیزن سے قبل سابق عظیم بیٹسمین حنیف محمد کے پوتے اور سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب محمد کے بیٹے شہزر محمد کی زیرنگرانی ٹریننگ کرتے رہے ہیں، انھوں نے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 میں سے 2 میچز میں اپنی عمدہ بیٹنگ سے فتح دلائی ہے۔

ایک انٹر ویو کے دوران اعظم خان نے کہا کہ تنقید کی وجہ سے میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ایس ایل2020ء کے بعد دوبارہ یہ سلسلہ شروع کروں گا۔سابق کپتان معین خان کا صاحبزادہ ہونے کی وجہ سے تنقید کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ اگر میں کسی کرکٹر کا بیٹا ہوں تو اس میں میرا کیا قصور ہے، اگر ٹیلنٹ کے بغیر ہی ٹیم میں موجود ہوں تو پھر تنقید ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔

لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیںگے، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جب کہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہیں۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 16:19:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :