میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، سٹروم سینڈرز اور ایلن پریزکوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 27 فروری 2020 16:30

میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، سٹروم سینڈرز اور ایلن پریزکوارٹر فائنل میں داخل
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار سٹروم سینڈرز اور انکی ہم وطن جوڑی دار ایلن پریز نے میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں یفان وانگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار ژو لین پر مشتمل چینی جوڑی کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز رائونڈ 16 میچز میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار سٹروم سینڈرز اور انکی ہم وطن جوڑی دار ایلن پریز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یفان وانگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار ژو لین پر مشتمل چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل رائونڈ میں انکا مقابلہ (آج) جمعہ کو جاپان کی نائو ہیبینو اور انکی برطانوی جوڑی دار ہیتھر واٹسن سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 16:30:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :