دورہ پنجاب کے لئے کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

شازیب خان کپتان اور حماد ایاز نائب کپتان نامزد

جمعرات فروری 17:42

دورہ پنجاب کے لئے کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) دورہ پنجاب کے لئے کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ شازیب خان کراچی یوتھ کی قیادت کریں گے جبکہ حماد ایاز نائب کپتان ہوں گے، ریاض الدین مینجرکراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زاہد محمود، اتیاز الحسن اور مشتاق اعوان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے ایچ اے ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد اولمپین حنیف خان کی سربراہی میں قائم سیلکشن کمیٹی نے کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز میں شامل باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی قیادت شازیب خان کریں گے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر کراچی یوتھ ہاکی ٹیم پنجاب کے دورے کے موقع پر محتلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کراچی یوتھ ٹیم جمعرات کو کراچی سے سرگودھا کے لئے روانہ ہوگی جہاں تین میچز کھیلنے کے بعد گوجرہ میں 6 میچز کی سیریز میں حصہ لے گی جبکہ لاہور میں بھی چار میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی یوتھ ہاکی ٹیم میں شازیب خان (کپتان)، حماد ایاز (نائب کپتان)، عون علی، عالیان سلیم، عثمان علی، اقبال آفریدی، طحہ صدیقی، ارباز ایاز، حارث نسیم، سلطان محمود، نعمان خان، عبداللہ شیخ، شہزاد ارباب، عارف اللہ، عدنان لڈو، شہباز علی، عدیل علی، عبدالرافع، حسن علی، خضر الیاس، محسن نواز سعید احمد، ماجد محمود اور ثاقب منظور شامل ہیں۔ کراچی یوتھ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ریاض الدین کو مینجر جبکہ زاہد محمود، اتیاز الحسن اور مشتاق اعوان کو کوچ متعین کئے گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 17:42:32

Your Thoughts and Comments