پی ایس ایل فائیو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 27 فروری 2020 18:39

پی ایس ایل فائیو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری 2020) : پی ایس ایل فائیو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اوپنرز اچھے ہیں، اچھا سکور کرنے کی کوشش کرینگے۔ دوسری جانب سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اچھا ہے، دونوں ٹیموں کو پوری سپورٹ ملے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آج کے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ہے، انور علی کی جگہ بین کٹنگ کو کھیلایا جا رہا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں حسین طلعت کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ ہونگے۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 18:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :