ایس ایس بی قائد اعظم سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری سے شروع ہوگی

حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، بے نظیر آباد، میر پور خاص،کراچی گرین اور کراچی وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعرات 27 فروری 2020 20:12

ایس ایس بی قائد اعظم سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری سے شروع ہوگی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایس ایس بی قائد اعظم سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری سے شروع ہوگا۔حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، بے نظیر آباد، میر پور خاص،کراچی گرین اور کراچی وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کے تعاون سے ایس ایس بی قائد اعظم 21 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 2020 کا آغاز 29 فروری سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری پر منعقد ہوگی، جس میں لڑکوں کے ایونٹس انفرادی کمیتے 40،45،50،55،60،67،75 اور پلس 75کلو گرام ،انفرادی کاتا ،ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سینسی عبدالحمید کے اعلامیہ کے مطابق چمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لئے حیدر آباد ،سکھر ،لاڑکانہ ،بے نظیر آباد ،میر پور خاص ،کراچی گرین اور کراچی وائٹ کی ٹیموں کی انٹر موصول ہوگئیں ہیں۔29فروری بروز ہفتہ دوپہر 2بجے تمام ٹیموں کی آمد ہوگی ،وزن ،ڈرازنگ ،منیجرز میٹنگ کے بعد رات 7بجے سے انفرادی کاتا ،ٹیم کاتا ،انفرادی کمیتے کے ابتدائی مقابلے اور باضابطہ افتتاحی تقریب ہوگی ، یکم مارچ بروز اتوار صبح 11بجے ٹیم کمیتے کے مقابلے جبکہ فائنل اور تقریب تقسیم انعامات شام 4بجے منعقد ہوگی ،سینسی عبدالحمید نے اپنے علامیہ میں کہاکہ چمپئن شپ کے آرگنائزینگ سیکریٹری سینسی عبدالرحیم ،کوارڈینٹر محمد معین ڈھیڈھی اور ناصر میمن ہونگے ،جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز اور ججز کے فرائض سانگھڑسے محمد مشتاق عباسی ،لاڑکانہ سے ذوالفقار علی شیخ ،میر پور خاص سے رانا محمد واجد ،نوشہرو فیروز سے راست علی امبالوی ،سکھر سے عبدالستار ،واصف علی ،مبشر حسن ،نعیم الرحمن ،کرامت اللہ خان ،سید شاہ نور حسین ،سید شاہ فیصل ،لیاقت علی، شہباز خان انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 20:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :