لاہور آکر بہت خوشی ہوئی،یہاں آکر ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں‘ گریک چیپل

عاشق حسین قریشی کی یاد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا،عبدالقادر کے بیٹے سے ملاقات،والدکے انتقال پر اظہار افسوس کیا

جمعرات 27 فروری 2020 20:30

لاہور آکر بہت خوشی ہوئی،یہاں آکر ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں‘ گریک چیپل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل لاہور پہنچ گئے ۔ سابق کپتان نے عاشق حسین قریشی کی یاد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی،یہاں آکر ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں، پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز ،ملنسار اورکرکٹ سے پیار کرنے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوزہوا،ویٹرن کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ عاشق حسین قریشی کرکٹ سے محبت کرنے والی شخصیت تھے ۔گریک چیپل نے صاحب سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمن قادر سے بھی ملاقات کی اورعبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلاشبہ ایک عظیم کرکٹر اور بڑے انسان تھے ۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 20:30:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :