قومی خواتین کرکٹ ٹیم (کل )عالمی کپ میں انگلینڈ سے نبردآزما ہوگی

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کینبرا میں کھیلا جائے گا

جمعرات 27 فروری 2020 20:59

قومی خواتین کرکٹ ٹیم (کل )عالمی کپ میں انگلینڈ سے نبردآزما ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 28 فروری بروز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کینبرا میں شروع ہوگا۔اس سے قبل بدھ کے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا کے چار شہروں، سڈنی، پرتھ، کینبرا اور میلبرن میں کھیلاجائے گا۔ ایونٹ کا فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر میلبرن کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیمیں شامل ہیں۔انگلینڈکے خلاف میچ کھیلنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم سڈنی روانہ ہوجائے گی جہاں وہ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 20:59:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :