کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں کوارٹر فائنل اختتام پذیر

موسیٰ لاشاری، اعظم اسپورٹس، نیشنل فائٹرز اور برما آفریدی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 27 فروری 2020 21:04

کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں کوارٹر فائنل اختتام پذیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) فٹبال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹبال کپ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری ہے جس میں کوارٹر فائنل میچز کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں اعظم اسپورٹس نے ماڑی پور بلوچ کو پلینٹیز پر 5-3 سے شکست دے دی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں نیشنل فائٹرز نے برما محمڈن کو پلینٹیز پر 5-4 سے شکست دی جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں برما آفریدی نے قمر اسٹار کو 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس طرح سیمی فائنل میں موسیٰ لاشاری، اعظم اسپورٹس، نیشنل فائٹرز اور برما آفریدی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 21:04:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :