راولپنڈی پولیس کی طرف سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کیلئے سٹیڈیم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات

سی پی او محمد احسن یونس کا کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ، سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا

جمعرات 27 فروری 2020 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس کی طرف سے پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات۔سی پی او محمد احسن یونس کا کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ، سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی طرف سے پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں کرکٹ میچوں کی سیکورٹی کے لئے پانچ ہزار پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقعہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کامران بھی موجود تھے جنہوں نے سی پی او کو سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں کو پوائنٹس پر چیک اور بریف کیا ، سی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پر تعینات افسران و ملازمان کی ویلفئیر کا خیا ل رکھا جائے اور ان کو بروقت ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر کھانا وغیرہ فراہم کیا جائے۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 23:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :