پشاور زلمی کی جانب سے زلمی فینز کے لیے زبردست آفر

فینز دو ہزار کے پیکج میں وی آئی پی میچ ٹکٹ، زلمی شرٹ اور میکڈونلڈز میل حاصل کرسکیں گے

جمعہ 28 فروری 2020 00:01

پشاور زلمی کی جانب سے زلمی فینز کے لیے زبردست آفر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پشاور زلمی کی جانب سے زلمی فینز کے لیے زبردست آفرمتعارف کر ا دی گئی۔فینز دو ہزار کے پیکج میں وی آئی پی میچ ٹکٹ ، ڈائیو ریٹرن ٹکٹ ، زلمی شرٹ اور میکڈونلڈز میل حاصل کرسکیں گے ۔راولپنڈی میں (آج)جمعہ کو ہونیوالے پشاور زلمی اور لاہور قلندز کے میچ کے لیے زلمی فینز کی بڑی تعداد زلمی فینز بسز سے پشاور سے راولپنڈی پہنچے گی۔

پشاور زلمی ڈائیوو فینز بسز(آج) جمعہ کو پشاور اور لاہور قلندز میچ کے لیے دوپہر دو بجے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

اسپیشل پیکج ڈائیوو بس ٹرمینل پشاور سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔پانچ اسپیشل بسز میں زلمی فینز ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔زلمی فینز کو اسٹیڈیم میں زلمی اسٹارز کے ساتھ سیلفیز بنانے کا سنہری موقع بھی ملے گا۔ٴْپشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں زلمی فینز بڑی اسکرین پر بھی میچ انجوائے کریں گے۔

پشاور زلمی نے زلمی ڈائیوو پیکج ہولڈر زلمی فینز کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں سرپرائز کا بھی انتظام کیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے شہریوں کیلئے ایک بار پھر پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی جانب سے بڑی اسکرین میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جہاں شہریوں کی بڑی تعداد میچ کو انجوائے کرے گی۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 00:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :