ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر شائقین کرکٹ کا پاک فوج اور اداروں کو زبردست خراج تحسین

جمعہ 28 فروری 2020 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) شائقین کرکٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج اور اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ سے قبل شائقین نے سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

بابر نثار، حسنین تنویر اور وقاص اعظم نے بتایا کہ پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں جس کا کریڈٹ پاک فوج اور ہمارے سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ سکیورٹی معاملات پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت تمام اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان میں مکمل انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوسکے، بابر نثار نے بتایاکہ پاکستان میں غیرملکی کھلاڑی آنا شروع ہو گئے ہیں ایک دن برطانیہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لئے ضروری آئیں گی۔

(جاری ہے)

وقار نے کہاکہ بھارت کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کے بجائے اپنی ٹیم بھی پاکستان بھیجنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تودنیا کے کسی بھی ملک میں کھیلنے کی رضامندی ظاہر کرے تو پاکستانی ٹیم تیار ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 00:03:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :