جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 28 فروری 2020 10:30

پرل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) ہفتہ کو بولینڈ پارک، پرل میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں بآسانی 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں جنوبی افریقن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 12 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں کینگروز نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز کو 97 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 مارچ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 مارچ کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 10:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :