13 واں آئی پی ایل 2020، سن رائزرز حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کر دیا

جمعہ 28 فروری 2020 12:25

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) سن رائزرز حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ سن رائزرز نے ڈیوڈ وارنر کو نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی جگہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ آسٹریلوی مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 2016 ء میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی اوپنر 2018ء کے سیزن میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے کلب کی ویب سائٹ کو بتایا کہ مجھے آئی پی ایل 2020ء میں کپتانی سونپے جانے پر نہایت خوشی ہے، میں انتہائی شکرگزار ہوں کہ مجھے ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کین ولیمسن اور بھنیشوارکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں ٹیم کی عمدہ انداز میں رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر انتظامیہ کا شکرگزار ہوں اور خواہشمند ہوں کہ اس سال آئی پی ایل ٹرافی سن رائزرز کے نام ہو۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 12:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :