آئن واٹمور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے آئندہ چیئرمین مقرر، رواں سال یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

جمعہ 28 فروری 2020 12:25

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) آئن واٹمور کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اگلا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ 61 سالہ واٹمور کو کولن گریوس کی جگہ ای سی بی کا آئندہ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ واٹمور فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔ آئن واٹمور رواں سال یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

کولن گریوس نے نومبر 2015ء میں ای سی بی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔

(جاری ہے)

واٹمور 2009ء میں فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف ای) کے چیف ایگزیکٹو بنے تھے لیکن مارچ 2010 میں ایک سال سے کم عرصے کے بعد ایف اے بورڈ کے سینئر شخصیات سے اختلاف رائے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ واٹمور نے کہا ہے کہ وہ ای سی بی کے اعلی منصب پر مقرر ہونے پر بہت حد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کولن گریوس نے بورڈ کے معاملات کو بہت اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں اور میں اس میں مزید بہتری اور احسن طریقے سے نبھانے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ای سی بی اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بین الاقوامی، گھریلو اور تفریحی کھیل کو بڑھانے اور معاشرے میں ایک مثبت فرق پیدا کرنے کا منتظر ہوں۔ کولن گریوس نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ آئن واٹمور کو ای سی بی کا آئندہ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 12:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :