اشانت شرما فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

جمعہ 28 فروری 2020 13:10

کرائسٹ چرچ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر اشانت شرما فٹنس سائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 31 سالہ اشانت شرما ٹخنے کی انجری سے بحالی کے سبب کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے باہر ہوئے ہیں ۔ انکی جگہ امیش یادیو کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ دہلی میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران اشانت شرما ٹخنوں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اشانت کو ابتدائی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، تاہم این سی اے میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اشانت شرما نے کیویز کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 13:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :