سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعہ 28 فروری 2020 13:10

پالی کیلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 161 رنز سے شکست دیکر فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔

مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ میچز کے علاوہ دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 13:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :