سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 28 فروری 2020 14:05

پالی کیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم مارچ کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالی کیلی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالی کیلے میں کھیلا جائیگا ۔یاد رہے کہ سری لنکا کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 14:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :