ساتویںآئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 28 فروری 2020 14:05

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیمیں میلبورن میں مد مقابل ہونگی ،دوسرا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 عالمی کپ میں (آج )ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ گروپ اے میں شامل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 14:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :