آئن واٹمور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ،یکم دسمبر 2020سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جمعہ 28 فروری 2020 14:05

میلبور ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) آئن واٹمور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ،یکم دسمبر 2020سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹمور نے کہا کہ وہ ای سی بی کے اعلی منصب پر مقرر ہونے پر بہت حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کولن گریوس نے بورڈ کے معاملات کو بہت اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں اور میں اس میں مزید بہتری اور احسن طریقے سے نبھانے کا منتظر ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ای سی بی اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بین الاقوامی، گھریلو اور تفریحی کھیل کو بڑھانے اور معاشرے میں ایک مثبت فرق پیدا کرنے کا منتظر ہوں۔ کولن گریوس نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ آئن واٹمور کو ای سی بی کا آئندہ چیئرمین مقرر کیا گیا ۔ واٹمور 2009ء میں فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف ای) کے چیف ایگزیکٹو بنے تھے تاہم مارچ 2010 میں ایک سال سے کم عرصے کے بعد ایف اے بورڈ کے سینئر شخصیات سے اختلاف رائے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 14:05:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :