لیزیلی لی کی شاندار بیٹنگ، تھائی لینڈ ویمنز کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سنچری جڑ دی

جمعہ 28 فروری 2020 14:45

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) جنوبی افریقن ویمنز ٹیم کی مایہ ناز اوپننگ بلے باز لیزیلی لی نے تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تھائی لینڈ کی بائولرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے انفرادی 101 رنز بنائے اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ انکے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 14:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :