لاہور قلندرز کودھچکا، حارث روف پی ایس ایل سے باہر

پیسر دو سے تین میچز میں آرام کریں گے ،سلمان ارشادلاہور قلندرزکا حصہ بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 فروری 2020 14:51

لاہور قلندرز کودھچکا، حارث روف پی ایس ایل سے باہر
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2020ء ) لاہورقلندرز کے فاسٹ باولر حارث رئوف زخمی ہونے کے باعث پی ایس ایل 5 کے اگلے چند میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔26 سالہ حارث ممکنہ طور پر اگلے دو سے تین میچز کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد زخمی حارث رئوف کی جگہ اپنے فاسٹ باؤلر سلمان ارشاد کو آسٹریلیا سے طلب کرلیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے، ان کی فرنچائز میں شمولیت کو ایونٹ کی تکنیکی کمیٹی نے منظور کیا جس میں پی سی بی کے سی ای او وسیم خان ، بایزید خان ، مرینہ اقبال ، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں ۔

سلمان ارشاد آزاد کشمیر کے پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں گزشتہ برس ڈیبیو کیا تھا اور مصباح الحق کی وکٹ حاصل کر کے شہرت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کے میچ کے بعد حارث کو دائیں ٹخنے کے اندرونی حصے میں درد ہوا تھا۔ اگرچہ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی میں کسی بھی قسم کا فریکچر نظر نہیں آیا لیکن ٹخنے پر زور پڑنے کے باعث تناؤ کا ردعمل ضرور موجود ہے۔ لہذا پیسر کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 14:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :