کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، بھارتی ٹیم 242 رنز پر ڈھیر

ہفتہ 29 فروری 2020 17:50

کرائسٹ چرچ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 3 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، ہنوما وہاڑی نے 55 جبکہ پارتھیو شا اور اجنکیا راہانے نے 54 ، 54 رنز بنائے، کیوی میڈیم پیسر کائل جیمسن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، ٹم سائودی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 179 رنز درکار ہیں، ٹام لیتھم 27 اور ٹام بلنڈل 29 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 17:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :