چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ انویٹشن ٹورڈی ملیر ڈرگ فری پاکستان سائیکل ریس (آج) ہوگی

ہفتہ 29 فروری 2020 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) ضلع ملیر کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام گاؤں کو ایک لڑی میں پروتے ہوئے ’’چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ انویٹشن ٹورڈی ملیر ڈرگ فری پاکستان گرلز بوائزسائیکل ریس‘‘ آج (اتور) کو ہورہی ہے۔ منشیا ت کے خلاف جوش و ولولے سے بھر پور ہونے والی یہ سائیکل ریس انور بلوچ ہوٹل نزد ملیر کورٹ سے صبح 9بجے شروع ہوگی۔

یہ بات آج سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن (SCA)کے چیئرمین عابدعلی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائیکورٹ اور SCAکے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی ۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ کراچی کو سبزیاں فراہم کرنے والا ضلع ملیر دل کو لبھانے والی صبح وشام کی دلفریبی کیلئے مشہور ہے اور یہاں کے عوام بے انتہا محبت کرنے والے اور محب وطن لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں کے ہر گاؤں سے جب یہ سائیکل ریس گزرے گی تو یہاں کے باسی سڑکوں کے کنارے کھڑے ہوکر سائیکلسٹوں کا استقبال کرینگے اور ان پر پھول نچھاور کرینگے۔ چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ فلیگ آف کرکے سائیکلسٹوں کو روانہ کرینگے اور سائیکلسٹ لانڈھی، نیشنل ہائی وے، کوہی گوٹھ، صالح محمد گوٹھ، شیدی خان گوٹھ، اللہ داد گوٹھ اور میمن گوٹھ سے گزرتے ہوئے جام مراد گوٹھ پہنچ کر ریس کا اختتام کرینگے۔ ریس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے گرلز و بوائز سائیکلسٹوں میں نقد انعامات، گولڈن ٹرافیاں اور تمام سائیکلسٹوں میں گولڈ میڈلزاور سرٹیفکیٹس تقیسم کیے جائنگے۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 18:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :