ُانڈر21 خیبرپختونخوا گیمز،ضلع مہمند میں انٹر تحصیل مقابلوں کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 29 فروری 2020 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں محکمہ سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل گیمز کا آغاز۔ کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں کا افتتاح ہوا اورتحصیل سطح کے ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میںانڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں انٹر تحصیل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ کھیلوں میں والی بال، فٹ بال، کبڈی، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن و دیگر کھیل شامل ہیں۔ کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں ایم این اے ساجد خان اور اے ڈی سی سید سیف الاسلام ، سپورٹس منیجر سعید اختر ، صدر پی ٹی آئی مہمند ملک نوید احمد نے باقاعدہ افتتاح اور لوگو کی تقریب رونمائی کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مختلف تحصیلوں کے ٹیموں کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ پہلے روز کے مقابلوں کے فاتح سپورٹس ٹیموں کے کھلاڑیوں میں مہمند سپورٹس منیجر سعید اختر اور اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند حامد اقبال نے سپورٹس سامان ، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔اس دوران مقامی فنکاروں اعتبار خان اور دیگر نے اولسی گیت گا کر اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ قبائلی اتن پیش کرکے تماشائیوں سے داد وصول کی۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 18:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :