تائی کوانڈو دنیا کا واحد مارشل آرٹ ہے جو اولمپک مقابلوں شامل ہے ،ہنگ سنگ سو

ہفتہ 29 فروری 2020 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) کورین تائی کووانڈو ماسٹر ہنگ سنگ سو نے کہا ہے کہ تائی کوانڈو دنیا کا واحد مارشل آرٹ ہے جو اولمپک مقابلوں شامل ہے، اس کھیل سے نہ صرف اپنا تحفظ بلکہ باہمی احترام کے ساتھ خود اعتمادی بھی مضبوط ہوتی ہے، پاکستان میں خاص طورپر اس کھیل میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، حالیہ چمپین شپ میں 100سے زائد لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں، یہ بہت مثبت پیش رفت ہے،انہو ں نے کہا کہ آج کے مقابلے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے، بس انہیں درست رہنمائی درکار ہے۔

یہ باتیں انہو ں نے انٹرڈسٹرکٹ کیڈٹ اینڈ جونیئر تائیکوانڈو کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر کراچی کے چیف آرگنائزر فرار عثمان، انٹرنیشنل کوچ یو اے ای اور نٹرنیشنل کوچ ماسٹر ابصار، ایونٹ آف کورس خلدون راجہ، جنرل سیکرٹری تائی کوانڈو پاکستان کامران قریشی، صدر پاکستان تائی کوانڈو اسکول محمد احمد، اور دیگر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ آج کے مقابلے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے، بس انہیں درست رہنمائی درکار ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر عثمان فراز نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تائی کوانڈو کے مقابلے کراچی میں منعقد کرائے گئے ہیں، کراچی کے 6ڈسٹرکٹ سے 12ٹیموں نے اس میں شرکت کی، جس میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ ٹیمیں شامل ہیں، آج کے مقابلوں میں 250سے زائد کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا، جس میں 100سے زائد خواتین شامل تھیں، انہو ں نے نے مزید بتایا کہ اس چیمپین شب پر سرٹیفیکیٹ پروگرام بھی کرائے گئے، جس میں 110افراد نے شرکت کی، جن میں سے 50فل اپائینٹ کورس (آفیشل کورس) والے افراد شامل تھے، جن کا کم سے کم سینئر بلیک بلیٹ ہونا لازمی تھا، جب کہ باقی 60آبسرور یا جونئیر تھے، انہو ں نے بتایا کہ ہم نے اس مقابلوں کو کیٹیگری میں ترتیب دی ہیں، آج چودہ سال سے کم عمر کیڈٹس اور جونیئر 17سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے چیمپیئن شپ میں حصہ لیا، انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کلچرکے فروغ کے لئے اس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہو ں نے مزید بتایا کہ سندھ میں پہلی بار یہ مقابلے پی ایس ایس الیکڑانک سسٹم کے تحت منعقد کرائے، ان مقابلوں کے باعث بچوں میں نظم و نسق، خود اعتمادی اور باہمی اچھے تعلقات کی استوار کرنے میں مدد ملے گی، خاص طور پر آج کے زمانے میں لڑکیوں کو اپنے تحفظ کے لیے ایسے ہنر کی بے حد ضرورت ہے۔

انہوں نے گورنمنٹ سے خاص اپیل کی کہ اس فروغ کے لئے خاص فنڈ قائم کیا جائے، تاکہ معاشرے کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 18:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :