اٹلی، فٹبال کلب کے تین کھلاڑیوں، آفیشل میں کورونا کی تصدیق

اتوار 1 مارچ 2020 14:00

اٹلی، فٹبال کلب کے تین کھلاڑیوں، آفیشل میں کورونا کی تصدیق
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2020ء) اٹلی کے فٹ بال کلب کے 3 کھلاڑی اور ایک آفیشل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوری فٹ بال ٹیم کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی کلب کے ترجمان کے مطابق تھرڈ ڈویڑن اطالوی فٹ بال کلب ’یو ایس پیانیز‘ کے کھلاڑی ’ایلیزینڈریا‘ میں چمپئن شپ میچ کے دوران وائرس کا شکار ہوئے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 ہلاکتوں اور 650 افراد کے متاثر ہونے کے بعد شمالی اٹلی میں سیریز اے کے میچز بند فٹ بال اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یووینٹس اور انٹر میلان کے میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2020 - 14:00:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :